امریکی ریپر نے ’جدہ گراں پری‘ سٹیج سے مداحوں کو خوش کر دیا
امریکی ریپر نے ’جدہ گراں پری‘ سٹیج سے مداحوں کو خوش کر دیا
ہفتہ 9 مارچ 2024 20:26
امریکی ریپر سٹار ’اے ایس اے پی راکی‘ نے جدہ میں فارمولا ون کے موقع پر گراں پری شو میں اپنی بھرپور پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹیج کو بھڑکا دیا۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی ریپر روکی نے جمعہ کو گراں پری سٹیج پر اپنے خاص انداز اور منفرد شناخت کے حوالے سے مداحوں کو مسحور کر دیا۔
امریکی ریپر نے اس یادگار پرفارمنس میں ’Riot‘ اور ’Praise the Lord‘ جیسی معروف اور کامیاب دھنیں سامعین کے لیے پیش کیں۔
جیسے ہی ان معروف دھنوں کی گونج پنڈال میں سنائی دی شائقین نے رقص کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
شائقین نے اس پرفارمنس کو اپنے اپنے انداز سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
سٹیج پر ریپر کی پرفارمنس کے ساتھ آگ اور دھوئیں کے مناظر نے سامعین کے لیے منفرد ماحول بنا دیا جو پسند کیا گیا۔
گراں پری سٹیج پر دیگر ریپرز اور گلوکاروں میں آسٹریلیا کے ڈی جے اور پروڈیوسر فشر، لبنانی پاپ گلوکارہ نینسی عجرم اور مصر کے گلوکار محمود العسیلی قابل ذکر تھے۔
لبنانی گلوکارہ نینسی عجرم نے اپنی معروف دھنوں میں پرجوش گانے ’بدّنا نولع الجو والجو يولعنا ’ اور ’ إنت إيه؟‘پیش کر کے حاضرین سے داد سمیٹی۔
مصری گلوکار محمود العسیلی نے سامعین کے جوش و خروش کو مزید بڑھاتے ہوئے ’ما هي كدا كدا بايظة‘ اور ’حلم بعید’ جیسی کامیاب گانے پیش کر کے ماحول کو سحر میں مبتلا کر دیا۔