Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

20 ملین وزٹروں کی شرکت سے ریاض سیزن ختم

’ریاض سیزن میں اندرون اور بیرون ملک سے لوگوں نے شرکت کی ہے‘ ( فوٹو : سبق)
سعودی عرب کا سب سے بڑا تفریحی ایونٹ ریاض سیزن ختم ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن کے وزٹروں کی تعداد 20 ملین تک پہنچ گئی ہے‘۔
ریاض سیزن کے اختتام پر انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن میں اندرون اور بیرون ملک سے لوگوں نے شرکت کی ہے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’بڑی تعداد میں وزٹروں کی شرکت ریاض سیزن کی شاندار کامیابی کا ثبوت ہے‘۔
’ریاض سیزن میں باکسنگ، مختلف کھیل اور تفریح کے مختلف پروگراموں سے لوگ لطف اندوز ہوئے ہیں‘۔
’ریاض سیزن میں مقامی اور بین الاقوامی فنکاروں نے بھی شرکت کی ہے‘۔

شیئر: