سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں عمرہ کے لیے مختلف ممالک سے آنے والے مہمانوں نے مسجد نبوی الشریف اور روضہ رسول اکرم ﷺ کی زیارت کی بعدازاں انہیں مسجد قبا اور دیگر مقامات کی زیارت کے لیے بھی لے جایا گیا۔
شاہی مہمانوں کو مدینہ منورہ میں شاہ فہد قرآن کریم پرنٹنگ پریس لے جایا گیا جہاں انہیں قرآن کریم کے نسخوں کی چھپائی اور مختلف زبانوں میں ترجمہ کے مراحل سے آگاہ کیا گیا گیا۔
اس موقع پر شاہی مہمانوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے اس عظیم الشان منصوبے کو ملت اسلامیہ کے لیے انتہائی گراں قدر تحفہ قرار دیا۔
واضح رہے خادم حرمین شریفین کی میزبانی میں 16 ممالک سے 250 مہمانوں کا چوتھا گروپ مدینہ منورہ پہنچا جہاں ان کا استقبال وزارت اسلامی امور کے اعلی عہدیداروں نے کیا۔
مہمانوں کو مدینہ منورہ کے اہم مقامات کی زیارت کے بعد مکہ مکرمہ لایا جائے گا جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے بعدازاں انہیں مکہ مکرمہ میں ’حراء ثقافتی مرکز‘ کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی لے جایا جائے گا۔
شاہی مہمانوں کو واپسی پر قرآن کریم کے ترجمہ شدہ نسخے تحفے میں دیئے گئے۔