Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انگریزی زبان نہیں، برے لہجے میں بولی جانے والی فرانسیسی‘

انگریزی زبان کے نصف الفاظ سنہ 1260 سے 1400 تک فرانسیسی زبان سے ادھار لیے گئے۔ (فوٹو: ٹیلی گراف)
فرانسیسی ماہر لسانیات برناڈ سرکیگِنی اپنی نئی کتاب، ’انگریزی کوئی زبان نہیں ہے: یہ برے لہجے میں بولی جانے والی فرانسیسی زبان ہے‘ کی ایک کاپی کنگ چارلس سوم کو بھیجنا چاہیں گے۔
سرکیگِنی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بتاتا چلوں کہ بجائے اس کے بادشاہ کو ان کی صبح کی چائے کے دوران حیرت کا جھٹکا لگے، یہ ایک طنز و مزاح پر مشتمل کتاب ہے، جو جان بوجھ کر بدنیتی، متکبرانہ اور شاؤنسٹ انداز میں لکھی گئی ہے۔‘
اشتعال انگیز عنوان اور طنز و مزاح کے ذریعے ممتاز تعلیمی ماہر 1066 میں نارمن کی فتح کے بعد سے کراس چینل لسانی الجھن کو بیان کرنے کی امید رکھتے ہیں اور یہ بھی کہ ’انگریزی‘ کے خلاف فرانسیسی مزاحمت کتنی مضحکہ خیز ہو سکتی ہے۔
برناڈ سرکیگِنی کا کہنا تھا کہ آپ میری کتاب کو ’انگریزی زبان کے لیے خراج عقیدت کے طور پر بھی دیکھ سکتے ہیں، جو بہت سارے الفاظ اپنانے میں کامیاب رہی ہے... وائکنگ، ڈینش، فرانسیسی، یہ حیران کن ہے۔‘
ولیم جو فاتح کے نام سے مشہور تھے، کے تخت سنبھالنے کے 150 برسوں میں نئی نوآبادیاتی اشرافیہ کی طرف سے نارمن فرانسیسی کے استعمال نے انگریزی کو ایسے الفاظ سے نوازا جو پہلی نظر میں گھریلو لگ سکتے ہیں، جیسے ’گوبھی‘، ’لالچ‘ یا ’اجرت۔‘
تاہم سرکیگِنی کی زیادہ دلچسپی 13 ویں اور 14 ویں صدیوں میں ہیں، جب فرانسیسی زبان تجارت، انتظامی امور اور قانون میں ثانوی حیثیت سے استعمال کی جاتی تھی۔ اس نے اسے انگریزی کے سامنے سرنگوں کر دیا کیونکہ ’نوکری، زمین یا نقدی میں خوش قسمتی، معاہدے کو برقرار رکھنا، آزادی یا یہاں تک کہ کسی کی زندگی، زبان پر مہارت حاصل کرنے پر منحصر ہوتی تھی۔‘

برناڈ سرکیگِنی کے مطابق یہ ایک طنز و مزاح پر مشتمل کتاب ہے۔ (فوٹو: ریڈاٹ)

انگریزی زبان کے نصف الفاظ سنہ 1260 سے 1400 تک فرانسیسی زبان سے ادھار لیے گئے۔ ان میں ’بیچلر‘، ’کلاک‘ اور ’ٹریول‘ جیسے الفاظ شامل ہیں جن کا ماخذ فرانسیسی تھا۔
ان دنوں جدید فرانسیسی میں ’اینگلو سیکسن‘ کے الفاظ کا استعمال پیرس میں تنازع کھڑا کر سکتا ہے۔ اکثر ماہرین تعلیم کی جانب سے سنہ 1635 سے زبان (فرانسیسی) کو اس کی ’خالص‘ شکل میں محفوظ رکھنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔
اس حوالے سے برناڈ سرکیگِنی کا کہنا تھا کہ ’فرانسیسی ریاستی اور قومی زبان ہے۔ اور اور یقیناً ہمارے پاس ایک اکیڈمی ہے ’جس کے اراکین پیرس میں ایک مضحکہ خیز لباس، تلوار اور دریائے سین کے کنارے ایک محل‘ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔‘

شیئر: