Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کب سے؟

رجسٹریشن اتھارٹی کے پورٹل اور ویب سائٹ کے ذریعے ہوگی (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں حرمین شریفین امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جنرل اتھارٹی نے کہا ہے رجسٹریشن کا آغاز 17 مارچ 2024 (7 رمضان 1445ھ ) سے اتھارٹی کے پورٹل اور ویب سائٹ کے ذریعے ہوگا۔
 اس حوالے سے چند شرائط رکھی گئی ہیں جن کے مطابق معتکف کی عمر 18 سے کم نہ ہو اور 20 رمضان کو مقررہ وقت پر مسجد الحرام میں اعتکاف کےلیے پہنچنا شامل ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے مسجد الحرام میں اعتکاف کے خواہش مند  فوری طور پر رجسٹریشن کرائیں کیونکہ تعداد مکمل ہونے پر رجسٹریشن روک دی جائے گی۔
واضح رہے مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ ہر سال اعتکاف کےلیے رجسٹریشن کا آغاز اور اس کے لیے مختص مقامات کا اعلان کرتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: