سعودی عرب میں مسجد نبوی انتظامیہ نے یکم رمضان سے 19 رمضان تک ریاض الجنہ میں نماز کے لیے پرمٹ کے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’یکم رمضان سے ریاض الجنہ میں داخلے کا نیا شیڈول بنایا گیا ہے۔ اس کے تحت زائرین کو رات اڑھائی بجے سے فجر کی نماز اور صبح ساڑھے 11 سےعشاء تک کے لیے پرمٹ جاری ہوں گے۔‘
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’زائر خواتین کو ریاض الجنہ میں داخلے کے پرمٹ نماز فجر کے بعد سے صبح 11 بجے تک اور پھر رات 11 بجے سے دو بجے تک کے لیے جاری ہوں گے۔‘
’ریاض الجنہ میں جانے کے لیے زائرین گیٹ نمبر 37 کے سامنے جنوبی صحنوں کے دروازوں سے داخل ہوں گے۔‘