مسلسل 28 فتوحات، الھلال کلب کا ریکارڈ گنیز بک میں درج
ویلش ٹیم دی نیو سنیٹس کلب نے مسلسل 27 کامیابیوں سے ریکارڈ قائم کر رکھا تھا (فوٹو: ایکس)
سعودی عرب کے الھلال فٹبال کلب نے مسلسل 28 فتوحات پر فٹ بال میچز کی تاریخ میں طویل ترین ریکارڈ بنا لیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا۔
یادرہے کہ الھلال فٹبال کلب نے ایشین چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں اتحاد کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔
الھلال کلب اس وقت چیمپیئنز لیگ کے اپنے گذشتہ نو میچز جیت چکی ہے اور سعودی پرو لیگ میں 12 پوائنٹس کے ساتھ برتری قائم کیے ہوئے ہے۔
الھلال کلب کے صدر فہد بن نافل نےاپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ ’ الھلال کا ریکارڈ اب گنیز بک میں درج ہوگیا ، وطن عزیز اور الھلال کی کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا ‘۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ’ہمارے ہیروز اور شائقین کو یہ کامیابی مبارک ہو۔‘
قبل ازیں سب سے زیادہ فتوحات کا عالمی ریکارڈ 2016/17 کے سیزن میں ویلش ٹیم دی نیو سنیٹس کلب نے مسلسل 27 کامیابیوں سے قائم کر رکھا تھا۔