سعودی لیگ 2021 میں 8 مہنگی ترین عرب لیگوں میں سرفہرست
سعودی لیگ 2021 میں 8 مہنگی ترین عرب لیگوں میں سرفہرست
ہفتہ 6 مارچ 2021 18:15
اس میں اوسطا 28 سال کی عمر والے 16 کلبوں میں 460 کھلاڑی ہیں۔(فوٹو عاجل)
"مارکیٹ ٹرانسفر" ویب سائٹ جو کلبوں اور ٹیموں کے لئے مارکیٹنگ میں مہارت رکھتی ہے اس پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کی قیمت کے لحاظ سے2021 میں سعودی عرب 8 مہنگی ترین عرب لیگوں میں سرفہرست ہے۔
340 ملین یورو مارکیٹنگ ویلیوکے ساتھ جس نے سعودی لیگ کو اس فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا، یہ سب سے مہنگی عرب لیگ ہوگی، جس میں اوسطا 28 سال کی عمر والے 16 کلبوں میں 460 کھلاڑی ہیں۔
ان میں 25 فیصد غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں، یہ مشترکہ افریقی لیگ کی قیمت سے زیادہ مہنگا سمجھا جاتا ہے۔
اسی رپورٹ میں نائیجیریا کے کھلاڑی احمد موسی، سعودی لیگ کے مہنگے ترین سودوں کی فہرست میں نمایاں تھے کیونکہ انہیں النصر کلب کے لئے 16.5 ملین یورو میں لیسٹرسٹی سے خریدا گیا تھا۔
سب سے مہنگی عرب لیگوں کی فہرست درج ذیل ہے۔
1- سعودی لیگ
مارکیٹ کی قیمت: 340 ملین یورو
کھلاڑیوں کی تعداد: 460 کھلاڑی۔
کھلاڑیوں کی اوسط عمر: 28
غیر ملکیوں کی فیصد: 25٪۔
سب سے مہنگا مقامی سودا: احمد موسی ، 16.5 ملین یورو۔
2- متحدہ عرب امارات لیگ
مارکیٹ کی قیمت: 177 ملین یورو
کھلاڑیوں کی تعداد: 473 کھلاڑی۔
کھلاڑیوں کی اوسط عمر: 26 سال۔
غیر ملکیوں کی فیصد: 29٪۔
سب سے مہنگا مقامی سودا: حبیب الفردان 30 ملین درہم۔
3- مصری لیگ:
مارکیٹ کی قیمت: 148 ملین یورو
کھلاڑیوں کی تعداد: 614 کھلاڑی۔
کھلاڑیوں کی اوسط عمر: 27 سال۔
غیر ملکیوں کی فیصد: 14.5٪۔
سب سے مہنگا مقامی سودا: مارکوس دا سلوا ، 8.60 ملین یورو۔