سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ریاض الجنہ میں نماز ادا کی اور روضہ رسول پرحاضری دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان مسجد قبا بھی گئے اور دو رکعت نماز ادا کی۔
#فيديو_واس | سمو #ولي_العهد يزور #المسجد_النبوي ويؤدي الصلاة في الروضة الشريفة، ويتشرف بالسلام على رسول الله صلى الله عليه وسلم، وعلى صاحبيه رضوان الله عليهما. #واس pic.twitter.com/mqYShMsCrG
— واس الأخبار الملكية (@spagov) March 14, 2024
مدینہ منورہ کے دورے کے موقع پر قصر طیبہ میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب کے دوران معزز علما اور شہریوں کے ایک گروپ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات اور ان کا خیرمقدم کیا۔
#فيديو_واس | سمو #ولي_العهد يزور #مسجد_قباء ويؤدي ركعتي تحية المسجد.#واس pic.twitter.com/0fSX4C2KHL
— واس الأخبار الملكية (@spagov) March 14, 2024