Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن اتوار سے شروع

معتکفین کی تعداد پوری ہونے تک رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا(فوٹو، ایس پی اے)
ادارہ امورحرمین شریفین کی جانب سے ماہ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز اتوار سے کیا جارہا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی  اے‘ نے ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مسجد الحرام میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہشمند بروز اتوار 17 مارچ سے پورٹل پر اپنے کوائف رجسٹرکراسکتے ہیں۔
اعتکاف کے لیے مقررہ تعداد مکمل ہونے تک رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔ مقررہ تعداد مکمل ہوتے ہی ویب سائٹ اور پورٹل بند کردیا جائے گا بعدازاں جن درخواست گزاروں کو اعتکاف کی اجازت دی جائے گی انہیں مخصوص پرمٹ جاری کیا جائے گا۔
حرمین انتظامیہ کی جانب سے معتکفین کے لیے عمر کی کم از کم حد 18 برس مقرر کی گئی ہے۔ اعتکاف کے لیے 20 رمضان کو مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں بیٹھ سکیں گے۔

اعتکاف کے لیے کم از کم ععر کی حد 18 برس مقرر کی گئی ہے(فوٹو، ایکس )

اعتکاف کی رجسٹریشن کے لیے حرمین انتظامیہ کی جانب سے لنک جاری کیا گیا ہے جس کے ذریعے اپنا اندراج کرانے کے بعد پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
 https://eservices.gph.gov.sa/Permessions/PermHome/SqlVisitIndex
واضح رہے حرمین شریفین میں معتکفین کےلیے جملہ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ ہر معتکف کو خصوصی کارڈ جاری کیا جاتا ہے جبکہ ایک مخصوص لاکر بھی انہیں فراہم کیا جاتا ہے جس میں وہ اپنی ضروری اشیا رکھ سکتے ہیں۔

شیئر: