Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی معاون وزیر دفاع کا دورہ جنوبی کوریا، دفاعی صنعت میں تعاون کا جائزہ

جنوبی کوریا کی کمپنی کے ساتھ مشترکہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی ہدایت پر معاون وزیر دفاع انجینئرطلال بن عبداللہ جنوبی کوریا کے سرکاری دورے پرہیں جہاں انہوں نے دفاعی صنعت کے حوالے سے ملاقاتیں کیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  سرکاری دورے کے موقع پر معاون وزیر دفاع نے جنوبی کوریا کے قومی وزیر دفاع شین وون اور ڈیفنس ایکوزیشن اتھارٹی کے وزیرسیوک جونگ گون کے علاوہ دفاعی صنعت سے متعلق کورین کمپنی کے سی ای اوز سے ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پردفاعی صنعت کے فروغ کےلیے جنوبی کوریا کی کمپنی کے ساتھ مشترکہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔علاوہ ازیں مختلف باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔
معاون وزیر دفاع نے وفد کے ہمراہ جنوبی کوریا کی متعدد کمپنیوں کا بھی دورہ کیا اور دفاعی صنعت کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔

شیئر: