سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اتوار کو ریاض میں عالمی دفاعی نمائش 2024 کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا ہے۔
وزارت دفاع کے زیراہتمام عالمی دفاعی نمائش 4 فروری سے 8 فروری تک جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں
-
ابوظبی میں ایڈیکس دفاعی نمائش میں سعودی بکتربند گاڑی ’الدھنا‘Node ID: 745531
سعودی وزیر دفاع نے نمائش کا دورہ کیا جہاں 45 ممالک کے 773 سے زائد نمائش کنندگان اور 115 وفود شریک ہیں۔
اس کےعلاوہ متعدد سرکاری ایجنسیوں،دفاعی صنعت سے وابستہ بڑی مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی نمائندگی بھی ہے۔
نمائش میں وزارت دفاع کے پویلین میں تین بنیادی نکات پر توجہ مرکوزہے جن میں ’مستقبل اور ترقیاتی پروگرام، تاریخی تبدیلیاں اور دفاعی و عسکری صلاحیت شامل ہیں۔
نمائش میں سکیورٹی برقرار رکھنے، سرحدیں محفوظ بنانے، بحرانوں اور آفات سے نمٹنے، فیلڈ ورک کی ترقی، ماحولیات کے تحفظ اور فوجی صنعتوں میں تعاون اور صلاحیتوں کو اجاگر کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر جنرل اتھارٹی برائے ملٹری مینوفکچرنگ کے نگران انجینئر احمد بن عبدالعزیز العوہلی نے ملٹری انڈسٹری کے شعبے کو مضبوط بنانے اور لوکلائزیشن کے لیے اقدامات کی سپورٹ پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
#صور_الدفاع pic.twitter.com/qS9wSlIMK5
— وزارة الدفاع (@modgovksa) February 4, 2024