Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بندرگاہ پر 2.4 ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

منشیات کھاد کی کھیپ کے ذریعے سمگل کی جارہی تھی۔ (فوٹو نارکوٹکس کنٹرول ایکس)
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان میجر مروان الحازمی نے کہا ہے کہ جدہ اسلامی بندرگاہ پر 2.4 ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ جدہ اسلامی بندرگاہ پر زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے تعاون سے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ 
الحازمی نے بتایا کہ نشہ آورگولیوں کی سمگلنگ کھاد کی کھیپ کے ذریعے کی جارہی تھی۔
مروان الحازمی نے بتایا کہ مکہ، ریاض اور الشرقیہ سے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ ان میں ایک مقیم شامی، دو سعودی شہری جبکہ دو نامعلوم شہریت کے حامل غیرملکی ہیں۔
سیکیورٹی حکام نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا کہ محکمہ انسداد منشیات کے خصوصی ٹول فری نمبر پر رپورٹ کی جاسکتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: