محکمہ کے اہلکاروں نے بندرگاہ پرآنے والی شپمنٹ کی نگرانی جاری رکھی تاکہ اصل اسمگلرز کو گرفتار کیا جاسکے۔ اینٹی نارکوٹکس اور کسٹم اہلکاروں پرمشتمل ٹیم نے کنٹینر کی نگرانی کی جب اسے وصول کرنے والے پہنچے تو انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
میجر الحازمی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار شدگان میں ایک سعودی شہری اور ایک سوڈانی باشندہ ہے جن سے ابتدائی تحقیقات کے بعد انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا جہاں کیس کا چالان تیار کرکے اسے کرمنل کورٹ کو بھیجا جائے گا۔
واضح رہے سعودی عرب میں منشیات فروشی اور اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ شہری اور مقیم غیرملکی مہم میں تعاون کریں۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے ٹول فری نمبرز جاری کیے گئے ہیں جن پر اطلاع دی جاسکتی ہے۔ مکہ مکرمہ ، ریاض اور مشرقی ریجن کے لیے 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں کے لیے 999 ٹول فری نمبر مخصوص ہے علاوہ ازیں محکمہ انسداد منشیات کی جانب سے بھی خصوصی ٹول فری نمبر 995 جاری کیا گیا ہے۔