Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ تاریخیہ پروگرام، دو ہفتوں میں وزیٹرز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز

ثقافتی، تفریحی اور تخلیقی سرگرمیاں رمضان آخر تک جاری رہیں گی (فوٹو: اخبار24)
جدہ کے تاریخی علاقے ’البلد‘ میں رمضان المبارک کے پہلے دو ہفتوں میں وزارت ثقافت کے زیر اہتمام جدہ تاریخیہ پروگرام کے وزٹرز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
اخبار 24 کے مطابق جدہ تاریخیہ میں رمضان کی مناسبت سے مختلف ثقافتی، تفریحی اور تخلیقی سرگرمیاں رمضان آخر تک جاری رہیں گی۔
البلد کے مختلف مقامات پر جدہ تاریخیہ پروگرام کی سرگرمیوں کا مقصد شہر کی تاریخی وثقافتی ورثے کا تحفظ اور وزیٹرز کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

وزیٹرز کی اکثریت منفرد ثقافتی تجربے کی متلاشی سیاح فیملیز کی ہے ( فوٹو: اخبار 24)

جدہ تاریخیہ کی منفرد خوبصورتی اور ثقافتی ورثہ دنیا بھر کے وزیٹرزکو اپنی جانب کھینچتا ہے، سیاح اس تاریخی علاقے کے پرکشش ماحول اور تاریخی نشانیوں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔
واضح رہے جدہ تاریخیہ کے وزیٹرز کی اکثریت منفرد ثقافتی تجربے کی متلاشی سیاح فیملیز اور سعودی عرب کی تاریخ اور ثقافت میں دلچسپی رکھنے والوں پر مشتمل ہوتی ہے۔

شیئر: