Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمر سعودی شہری جو نوے برس سے روزانہ واک کر رہے ہیں

ایک معمر سعودی شہری گزشتہ 9 دہائیوں سے روزانہ چہل قدمی کی عادت اپنائے ہوئے ہیں۔
الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عبدالمحسن سلطان ضعیف العمری اور کئی آپریشن ہونے کے باجود روزانہ چہل قدمی کے لیے جاتے ہیں۔
عبدالمحسن نے بتایا کہ اس عمر میں چہل قدمی کا وقت 20 سے 30 منٹ تک محدود ہو گیا ہے، ورنہ میں تھکتا نہیں تھا کیونکہ چہل قدمی میرا شوق ہے۔
عبدالمحسن سلطان روزانہ اپنے بیٹوں کے ہمراہ چہل قدمی کے لیے پبلک پارک جاتے ہیں۔
ان کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد کی یہ پرانی عادت ہے۔
’میرے والد امریکہ میں ملنے آئے تو وہاں بھی روزانہ چہل قدمی کے لیے جاتے تھے، چہل قدمی کے لیے وہ روزانہ نئی جگہ کا انتخاب کرتے، کبھی جھیل کے قریب تو کبھی دریا کے کنارے‘۔

شیئر: