’صحت مندانہ زندگی کے لیے روزانہ واک کریں‘، معمر سعودی شہری کا مشورہ
جسم کی قوت مدافعت بہتر ہونے سے بیماریاں قریب نہیں آئیں گی (فوٹو: سکرین گریب)
معمر سعودی شہری ریٹائرمنٹ کے بعد باقاعدگی سے واک کرتے ہیں۔ انہوں نے صحت مندانہ زندگی کے لیے روزانہ واک کی عادت اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ خاص کر بڑی عمر میں اس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے ’معمر سعودی شہری نے بتایا کہ صحت کو برقرار رکھنے کے لیے واک شروع کی تو کچھ دنوں بعد اس کے فوائد ظاہر ہونا شروع گئے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’پیدل چلنا بھی ایک نعمت ہے جس سے جسم کی طاقت بحال رہتی ہے۔ جسمانی توانائی کو برقرار رکھنا بڑھتی عمر کے ساتھ انتہائی ضروری ہو جاتا ہے۔ جسم کی قوت مدافعت بہتر ہونے سے بیماریاں قریب نہیں آتی،‘
رمضان المبارک میں پیدل چلنے کی ورزش کے حوالے سے معمر شہری نے کہا کہ ’کافی عرصے سے میں یہ ورزش کر رہا ہوں۔ اس دوران مجھے بھوک کا احساس ہوتا ہے اور نہ پیاس تنگ کرتی ہے۔‘
’وہ افراد جو بلڈ پریشر یا شوگر کے عارضے میں مبتلا ہیں انہیں میری نصحیت ہے کہ وہ روزانہ واک کو اپنی عادت بنا لیں اور کچھ ہی دنوں میں انہیں اپنے اندر خود ہی تبدیلی محسوس ہونا شروع ہو جائے گی۔‘