غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم، 676 ملین ریال جمع ہوگئے
’17 لاکھ 88 ہزار افراد نے غزہ میں فلسطینی بھائیوں کے لیے عطیات جمع کرائے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والی عوامی عطیہ مہم میں اب تک کل عطیات 676 ریال سے تجاوز کر گئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم جاری ہے۔
مہم شروع ہونے سے اب تک 17 لاکھ 88 ہزار افراد نے غزہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے عطیات جمع کرائے ہیں۔
مہم شروع کئے جانے کا اعلان شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے نگران اعلی اورشاہی مشیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کیا تھا۔
غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والے عطیہ مہم میں سب سے پہلے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین ریال عطیہ کئے گئے بعدازاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 20 ملین ریال کا عطیہ مرکز کے ساہم پورٹل میں جمع کیا گیا۔