سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار24 مارچ کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تواصل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 229.42 ریال رہی۔
سنیچر کو کاروبار کے اختتام پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 228.44 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 262.19 ریال، 22 قیراط ایک گرام 240.34 اور 18 قیراط 196.65 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,193.07، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2.297.50 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,506.37 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 262,190 ریال میں دستیاب رہا۔