Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں ’مطوفین‘ کی تعداد میں اضافہ

مطوفین زائرین کو عمرہ کے حوالے سے آگہی فراہم کرتے ہیں (فوٹو ایس پی اے)
رمضان المبارک کے دوران طواف کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر حرمین شریفین میں دینی امور کی انتظامیہ نے مطوفین (طواف کرانے والوں) کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق رمضان آپریشنل منصوبے کے مطابق مسجد الحرام میں ہر وقت 80 مطوف موجود ہوتے ہیں جو زائرین کو  صحیح طریقے طواف کی ادائیگی میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

مطوفین مسجد الحرام میں مختلف مقامات پر تعینات ہوتے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

واضح رہے کہ مطوفین کا کام دینی رہنمائی کے کاموں کے ضمن میں آتا ہے جس کے لیے شرعی قابلیت رکھنے والے سعودیوں کو مقرر کیا جاتا ہے۔
دینی امور کی انتظامیہ کے تحت حرم میں مطوفین کے سربراہ اور نائب کی جانب سے مطوفین کو مختلف مقامات پر تعینات کیا جاتا ہے جہاں وہ سہولت سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند زائرین کو اپنی خدمات پیش کرتے ہیں، جبکہ زائرین کو عمرہ کی ادائیگی میں سنت کی اتباع، شریعت کی پابندی اور دعاؤں کے اہتمام کی ترغیب دینا بھی مطوفین کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: