مسجد نبوی کے شعبہ خواتین میوزیم میں عہد رفتہ کی عکاسی
مسجد نبوی کے شعبہ خواتین میوزیم میں عہد رفتہ کی عکاسی
پیر 25 مارچ 2024 23:19
میوزیم میں مسجد نبوی کی مرحلہ وار تاریخ اور نایاب قلمی نسخے موجود ہیں(فوٹو، ایکس )
مسجد نبوی میں شعبہ خواتین کے میوزیم کی ڈائریکٹر منال العمری کا کہنا ہے کہ میوزیم میں انتہائی نادرقلمی نسخے موجود ہیں جبکہ دوسرے حصے میں مسجد نبوی کی مرحلہ وار تعمیر کے حوالے سے ہے۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے منال العمری نے مزید کہا کہ خواتین زائرین کے لیے میوزیم میں فجر کے بعد سے سہہ پہر چار بجے تک ہے جبکہ عصر کے بعد سے لے کر نصف شب تک میوزیم کھلا رہتا ہے۔
ڈائریکٹر شعبہ خواتین کا مزید کہنا تھا کہ میوزیم کا انتظام ’اثراء‘ کی جانب سے کیا گیا ہے جس کا پہلا ایڈیشن سال 2022 اور2023 میں شروع کیا گیا تھا۔
واضح رہے مسجد نبوی میں میوزیم میں دو شعبے ہیں پہلے حصے میں مسجد نبوی کی عمارت کے حوالے سے مختلف مراحل کو ماڈلز کے ذریعے عکاسی کی گئی ہے جبکہ دوسرے حصے میں نادر و نایاب کتب و قلمی نسخے رکھے گئے ہیں۔
قلمی نسخوں کے حوالے سے ڈائریکٹر منال العمری کا کہنا تھا کہ عہد رفتہ کے بعض قلمی نسخے 9 صدی پرانے بھی ہیں جنہیں محفوظ کر کے زائرین کے لیے رکھا گیا ہے۔