Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

پرویز الٰہی نے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا (فوٹو: پی ٹی آئی فیس بک)
لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے چوہدری پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔
منگل کو اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد کریم نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
پرویز الٰہی نے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا۔
پرویز الہی کی ریٹرننگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آر او نے پرویز الہی کے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مستردکیے ہیں۔
پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی اثاثہ جات چھپانے کے الزام میں مسترد کیے۔
الیکشن ایپلیٹ ٹریبیونل نے مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی منظور بھی کر لیے۔
اپیل کنندگان نے استدعا کی ریٹرننگ آفیسر نے مونس الہی کے پی پی 158 کے کاغذات نامزدگی  مسترد کیے۔ مونس الہیٰ کے کاغذات عدالتی مفرور ہونے کے باعث مسترد کیے گئے۔ عدالت ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
ٹربیونل نے زارا الٰہی اور سمیرا الٰہی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

شیئر: