Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر افرادی قوت کی مسجد الحرام میں رضاکاروں سے ملاقات

زائرین کی خدمت کےلیے رضاکاروں کی تعداد 80 ہزار تک پہنچ گئی(فوٹو، ایس پی اے)
وزیر افرادی قوت وسماجی بہبود انجینئراحمد الراحجی نے رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں زائرین کی خدمت کرنے والے رضاکاروں سے ملاقات کی اور انکے جذبے کو سراہا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر افرادی قوت نے مختلف سرکاری اداروں کے اہلکار جو مسجد الحرام میں زائرین کی خدمت میں مصروف رضاکاروں سے خصوصی ملاقات میں کہا ’آپ لوگ مثالی کام کررہے ہیں, اپنے آرام کو پس پشت ڈال کر اللہ کے مہمانوں کی رہنمائی اور ان کی خدمت جس جذبے سے کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے‘۔
وزیر افرادی قوت نے مزید کہا اس وقت تقریبا 150 ممالک سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین مسجد الحرام میں موجود ہیں جو آپکی جانب سے کی جانے والی خدمت کی قدر کرتے ہیں۔ آپ لوگوں کی وجہ سے دنیا بھر میں سعودی معاشرے کی مثالی تصویر اجاگر ہوتی ہے۔
انجینئرالراجحی نے مزید کہا کہ یہ بات باعث مسرت ہے کہ رضاکاروں کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ہمارا ہدف ہے کہ سال 2025 میں رضاکاروں کی تعداد  10 لاکھ  تک پہنچے جو عمرہ زائرین اور عازمین کی خدمت میں مصروف ہوں۔

رضاکاروں کے گروپ میں 105 فلاحی تنظیم کے اہلکار بھی شامل ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

دریں اثنا وزارت افرادی قوت کے سیکرٹری احمد الماجد نے بتایا کہ امسال رضاکاروں کے 25 گروپس ہیں جن میں 105 فلاحی تنظیمیں بھی شامل ہیں ۔ رضاکاروں کی گراونڈ میں نگرانی کےلیے 30 سپروائزروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
مسجد الحرام میں رضاکاروں کے ذمہ امور کے حوالے سے سیکرٹری افرادی قوت کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام اور اس کے بیرونی صحنوں میں زائرین کی رہنمائی کرنا اور معمر افراد کی مدد کرنے کے علاوہ گم ہونے والوں کو انکی منزل تک پہنچانا ہے علاوہ ازیں افطاری کی تقسیم اور ازدحام کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی رضاکار کافی اہم خدمات انجام دیتے ہیں۔

شیئر: