Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمشنرجدہ کی زیرسرپرستی رضاکارانہ سرگرمیوں پرفورم

فورم کے تیسرے ایڈیشن کا عنوان ’10 لاکھ رضاکاروں کے لیے‘ رکھا گیا تھا(فوٹو، ایس پی اے)
کمشنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ جلوی کی زیر سرپرستی رضاکارانہ سرگرمیوں سے متعلق   فورم کا تیسرا ایڈیشن منعقد کیا گیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘  کے مطابق فورم جدہ میونسپلٹی کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا جس میں میئرجدہ صالح بن علی الترکی بھی موجود تھے۔ فورم کا عنوان ’10 لاکھ رضاکاروں کے لیے‘ رکھا گیا تھا۔
جدہ کی عفت یونیورسٹی کے طلبہ نے رضاکارانہ سرگرمیوں کے سماجی اثرات پر منبی خاکہ پیش کیے جسے حاضرین نے بے حد سراہا کیا۔
اس دوران جدہ میونسپلٹی کے ساتھ رضاکارانہ طور پر تعاون کرنے والے ادارے اور دیگر تنظیموں کی حوصلہ افزائی  کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا گیا۔
خیال رہےجدہ میونسپلٹی کے 462 منصوبوں پر کام کرنے والے رضاکاروں کی تعداد 42 ہزار کے قریب ہے جو 141 اداروں سے تعلق رکھتے ہیں۔

عفت یونیورسٹی کے طلبہ نے رضاکارانہ سرگرمیوں پر خاکہ پیش کیے(فوٹو، ایس پی اے)

واضح رہے کہ سالانہ فورم کا مقصد جدہ میں رضاکارانہ سرگرمیوں کی امداد کرنے والے اور حصہ لینے والے اداروں اور شخصیات کی حوصلہ افزائی ہوتا ہے جبکہ فورم میں متعلقہ موضوعات پر ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ 

شیئر: