Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک مسجد ابوبکر الصدیق

ترمیم وبحالی سے قبل مسجد کا رقبہ 130 مربع میٹر تھا (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں نجران کے تاریخی علاقے ثار میں واقع مسجد ابوبکر الصدیق کا شمار قدیم ترین مساجد میں ہوتا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق مسجد ابوبکر الصدیق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مختلف ریجنز میں 30 مساجد کی بحالی اور ترمیم کے منصوبے میں شامل ہے۔
ترمیم سے قبل مسجد کا رقبہ 130 مربع میٹر تھا جبکہ اس میں صرف 67 نمازیوں کی گنجائش تھی۔
قدیم مسجد کی تعمیر میں اینٹوں کا استعمال کیا گیا جبکہ اس کی چھت لکڑی کے شہتیر سے بنائی گئی تھی جس کے اوپر لکڑی کے تختے اور پھر کنکریٹ کی ایک تہہ تھی۔
مسجد ابوبکر الصدیق ماضی میں علاقے کی واحد مسجد جہاں جمعہ کی نماز ادا کی جاتی تھی، جبکہ یہاں دروس اور وعظ کا بھی اہتمام کیا جاتا رہا۔
علاوہ ازیں مسجد سماجی ادارے کا کردار بھی ادا کرتی تھی جہاں عوام الناس کے مسائل اور باہمی رنجشیں بھی دور کی جاتی تھی۔

شیئر: