Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرین سعودی عرب مہم دراصل دینی اصولوں کے مطابق ہے: السدیس

27 مارچ کو سرکاری طورپر ’سعودی گرین ‘ انیشیٹیو ڈے قراردیا تھا۔
حرمین شریفین میں دینی امورکے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ ’سرسبز سعودی عرب مہم دراصل دینی اصولوں میں شامل ہے جو معاشرے کی فلاح اور ماحولیات کے تحفظ میں اہم ثابت ہوگی۔‘
سبق نیوز کے مطابق سعودی وزراء کونسل نے ہر برس 27 مارچ کو سرکاری طورپر ’سعودی گرین ‘ انیشیٹیو ڈے قراردیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا’ ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے 27 مارچ 2021 کو سرسبز سعودی عرب مہم کا اعلان کیا تھا۔ اسلام میں بھی سبزہ لگانے کی بڑی اہمیت ہے اس حوالے سے یہ مہم بھی اسلامی ضوابط کے عین مطابق ہے۔

واضح رہے  کہ سعودی عرب میں بدھ کو پہلا سعودی گرین انیشیٹو ڈے منایا گیا جس میں آئندہ نسلوں کے لیے پائیدار میراث کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
یہ دن سرسبز مستقبل کی جانب بڑھنے کے لیے مملکت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
مملکت میں 27 مارچ 2021 کو گرین انیشیٹو  کے آغاز سے اب تک 49 ملین سے زیادہ درخت اور پودے لگائے گئے ہیں۔
شجرکاری مہم ماحولیاتی تحفظ کے وسیع عزم کا حصہ ہے جس کا مقصد 2030 تک سعودی عرب کے 30 فیصد بری و بحری علاقوں کو محفوظ بنانا ہے۔

شیئر: