سعودی عرب اور آذربائیجان کے درمیان کلائمنٹ ایکشن میں تعاون پر تبادلہ خیال
سعودی عرب اور آذربائیجان کے درمیان کلائمنٹ ایکشن میں تعاون پر تبادلہ خیال
جمعہ 29 مارچ 2024 0:21
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے جمعرات کو جدہ میں آذربائیجان کے وزیرماحولیات اور قدرتی وسائل مختار بابا ئیف سے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرا نےکلائمنٹ ایکشن کے شعبے میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن اور پیرس معاہدے کے فریم ورک اور اصولوں کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
موسمیاتی تبدیلی کےا ثرات سے نمنٹے کے لیے مملکت کی کوششوں اور اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ کوپ 29 کانفرنس اس سال نومبر میں باکو میں ہورہی ہے۔ آذربائیجان کے وزیر ماحولیات کانفرنس کے صدر ہیں۔