Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ارب 65 لاکھ افراد نے ریاض سیزن کے آفیشل پیجز کو وزٹ کیا

2023 میں ریاض سیزن میں وزیٹرز کی تعداد 72 ملین ریکارڈ کی گئی (فوٹو: العربیہ)
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’ریاض سیزن 2023‘ کو عالمی سطح پر سوشل میڈیا پرغیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
العربیہ نیوز کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ ’دنیا بھر میں ایک ارب 65 لاکھ افراد نے ریاض سیزن کے آفیشل پیجز کو وزٹ کیا۔‘
جاری اعداد وشمار کے مطابق سوشل میڈیا پر 150 ممالک میں 24 ارب بار ریاض سیزن کی مختلف سرگرمیوں کو وزٹ کیا گیا۔
علاوہ ازیں 436 ملین کمنٹس کیے گئے جبکہ 4075 پوسٹ کو سوشل میڈیا کے 13 معروف پلیٹ فارمز پرشیئر کیا گیا۔
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے نگران اعلی ترکی آل الشیخ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مزید کہا کہ ’ٹک ٹاک پر 670 ملین افراد نے وزٹ کیا جبکہ مختلف عالمی اور مقامی ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے 75 زبانوں میں 1 لاکھ 22 ہزار سے زائد  ریاض سیزن کی سرگرمیاں نشر کیں۔‘
دریں اثنا جنرل انٹرٹیمنٹ اتھارٹی نے مزید کہا کہ ’گزشتہ برس 2023 میں ریاض سیزن میں آنے والے وزیٹرز کی تعداد 72 ملین ریکارڈ کی گئی جو سال 2022 کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ تھی۔‘

شیئر: