سعودی عرب کے جازان ریجن میں دو سعودی نوجوانوں عبداللہ یحیی الریثی اور حسن جابر السلمی الریٹی نے وادی لجب کے سیلابی ریلے میں پھنس جانے والے ایک خاندان کو بچا لیا۔
سبق نیوز کے مطابق وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک گاڑی وادی لجب میں سیلابی ریلے میں پھنسی ہے۔
دو نوجوان اپنی گاڑی میں وہاں پہنچتے ہیں پھنسے ہوئے افراد کو گاڑی سے باہر نکالنے اور چٹان کے اوپر محفوظ مقام تک پہنچانے میں مدد کرتے ہیں۔
گاڑی میں بچوں سمیت خاندان کے دس افراد سوار تھے۔ وادی سے نکلنے کی کوشش میں ان کی گاڑی ریلے میں پھنس گئی۔
سعودی نوجوانوں نے موقع پر پہنچ کر انہیں ڈوبنے سے بچا لیا۔