شہری دفاع کی ٹیموں نے سیلابی ریلے میں پھنسی بس میں طالبات کو بچا لیا
اتوار 31 دسمبر 2023 17:22
شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ تمام افراد کی صحت تسلی بخش ہے۔ (فوٹو: العربیہ)
سعودی محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے قصیم ریجن کے علاقے بریدہ میں سیلابی ریلے میں پھنسی ایک بس سے طالبات سمیت نو افراد کو بچا یا ہے,
العربیہ کے مطابق شہری دفاع نے اایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ تمام افراد کی صحت تسلی بخش ہے۔
سوشل میڈیا ہر ایک وٹیو وائرل تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونیورسٹی کی ایک بس بریدہ کے مشرق میں شعیب الطرفیہ میں سیلابی ریلے میں پھنس گئی۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے اس میں مو جود طالبات کو بچا لیا۔
شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے احتیاطی تدابایر اخیتار کرنے ، محفوظ مقامات پر رہنے،سیلاب اور وادیوں میں جمع ہونے والے پانی سے دور رہنے اور اس میں تیراکی سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔