Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانوالی ہنگامہ آرائی کیس، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا 14 روز ریمانڈ منظور

پولیس نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے 30 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا ہے جس کے بعد انہیں جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
منگل کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔
پولیس نے میانوالی ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے 30 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
وکلا صفائی نے 30 روز کے ریمانڈ کی مخالفت کی اور مقدمے سے خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے وکلا کی بحث سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کیا۔
واضح رہے کہ 27 مارچ کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کر لی تھی۔
تاہم عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو رہائی کے بعد 9 مئی فسادات سے متعلق نئے کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ میانوالی پولیس نے دونوں خواتین ملزمان کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ مانگا تھا۔

شیئر: