Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور پاکستان دہشت گردی کے جرائم سے نمٹنے کےلیے تعاون کریں گے

کابینہ نے مفاہمتی  یادداشت کے مسودے پر دستخط کا اختیار دیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے ریاستی سلامتی کے ادارے کے سربراہ یا ان کے نمائندے کو ریاستی سلامتی کے ادارے اور پاکستان میں ملٹری انٹیلیجنس سروسز کے ساتھ دہشتگردی کے جرائم اور اس حوالے سے کی جانے والی فنڈنگ کے ذرائع سے نمٹنے کےلیے مفاہمتی یادداشت کے مسودے پر تبادلہ خیال اور اس پر دستخط کا اختیار دیا ہے۔
سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ میں ہوا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں مختلف علاقائی اور بین الاقوامی حالات زیر بحث آئے۔ علاوہ ازیں عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے اجلاس کے بعد ایس پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اجلاس میں سعودی عرب اور مختلف ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون و ہم آہنگی کے فروغ پربحث کی گئی۔‘
وزرا کونسل نے علاقائی سلامتی اورعوامی خوشحالی کے فروغ کے لیے خلیج تعاون کونسل کی جانب سے پیش کیے گئے وژن کو سراہا۔
 اجلاس میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے مملکت میں  اقدامات اور کامیابیوں پ رسال 2025 میں اقوام متحدہ میں خواتین کمیٹی کے 69 ویں اجلاس کی صدارت کےلیے مملکت کو منتخب کیے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ’ کابینہ اجلاس میں علاقائی معاملات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ کونسل نے ریجنز کے گورنروں کے 38 ویں اجلاس کے نکات کا جائزہ لیا جس میں مملکت کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی امورمیں اضافے پر زور دیا گیا تاکہ شہریوں ومقیم غیرملکیوں کے معیار زندگی کو بہتربنانے میں مدد مل سکے۔‘
اجلاس میں سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح میں نمایاں کمی کو سراہا گیا جو گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی میں 7.7 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔
سعودی نوجوانوں اور خواتین کو مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی اور انہیں مختلف سیکٹرز میں ملازمت کے مزید مواقع فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

شیئر: