Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا ریاض میں گزشتہ روز ریکارڈ سردی پڑی؟

گزشتہ روز ریکارڈ سردی کے حوالے جو باتیں بے بنیاد ہیں ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے’ریاض میں گزشتہ روز ریکارڈ سردی کے حوالے جو باتیں کہی جا رہی ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔‘
اخبار 24 کے مطابق القحطانی نے ان باتوں کی تردید کی جن میں کہا جارہا تھا کہ ریاض میں گزشتہ روز پڑنے والی سردی نے 14 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
ترجمان نے مزید کہا ’ سال 2010  کے ان ہی دنوں میں جو ریکارڈ سردی پڑی تھی اس میں درجہ حرارت 5.5 ڈگری تھا جبکہ 10 نومبر 2011 اور 22 نومبر 2019 کو درجہ حرارت 5 ڈگری تک پہنچا تھا۔
حسین القحطانی کا مزید کہنا تھا ’ لوگوں کو چاہئے کہ وہ مصدقہ خبروں کے لیے سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔‘

شیئر: