مشہور چینی اداکار جیکی چن کی فلم دیکھنے کے بعد مارشل آرٹس شروع کرنے والے پاکستانی نوجوان عرفان محسود برسوں کی سخت محنت کے بعد وہ 100 سے زائد عالمی ریکارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم بے گھر افراد کے کیمپ میں پرورش پانے والے وزیرستان کے عرفان محسود کو سنہ 2023 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارگردگی سے بھی نوازا گیا۔