سعودی فضائیہ کے دستے مشقوں میں شرکت کےلیے یونان پہنچ گئے
سعودی فضائیہ کے دستے مشقوں میں شرکت کےلیے یونان پہنچ گئے
جمعہ 5 اپریل 2024 21:50
چھ ٹائیفون طیارے اور فضائی یونٹ شرکت کررہا ہے ( فوٹو: ایکس اکاونٹ وزارت دفاع)
سعودی رائل ایئرفورس کے دستے ’اینوکس 2024 ‘ مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لیے یونان کے اندراویڈا ایئربیس پرپہنچ گئے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق مشترکہ فضائی مشقوں میں سعودی عرب اور برادر ودوست ممالک کے ساتھ فضائی مشقوں میں شرکت کررہا ہے جو رواں ماہ یونان میں منعقد کی جائیں گی۔
اینوکس 2024 کے عنوان سے ہونے والی فضائی مشقیں براعظم یورپ کی سب سے بڑی عسکری مشق شمار ہوتی ہے جس میں سعودی فضائیہ کے چھ ٹائیفون طیارے اور فضائی یونٹ شرکت کررہا ہے
مشقوں کا مقصد فن حرب وضرب کی استعداد میں اضافہ اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔
مشقوں کے لیے حقیقت سے قریب ترین سیناریو ترتیب دیا گیا ہے تاکہ شریک یونٹس کے عملی تجربے میں اضافہ کیا جاسکے۔