مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں ’سیف السلام‘ اختتام پذیر
سیف السلام مشترکہ مشقوں میں مسلح أفواج کے علاوہ دیگر عسکری و سول اداروں نے شرکت کی ہے‘ ( فوٹو: واس)
وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے سعودی مسلح افواج کے سربراہ جنرل فیاض الرویلی نے سعودی مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں’ سیف السلام‘ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سیف السلام مشترکہ مشقوں میں مسلح أفواج کے مختلف شعبوں کے علاوہ وزارت داخلہ، نیشنل گارڈ، پبلک پراسیکیوشن اور دیگر عسکری و سول اداروں نے شرکت کی ہے۔
اختتامی تقریب میں جوانوں نے مختلف فوجی اور لڑاکا ہنر پیش کئے جو انہیں مشقوں کے دوران سکھائے گئے تھے۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلح أفواج کے سربراہ جنرل فیاض الرویلی نے تمام جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک امیدوں کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے جوانوں کو وطن عزیز کی حفاظت اور سالمیت کے علاوہ امن وامان کی بحالی کے لیے ہر وقت مستعد رہنے کی تلقین کی ہے۔
انہوں نے جوانوں کو تاکید کی ہے کہ وطن کی حفاظت کے لیے وقفے وقفے سے مشترکہ مشقوں میں شرکت کرنا ضروری ہے کہ اس سے انفرادی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔