Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آتشبازی کا سامان تیار اور فروخت کرنا قانون شکنی: ادارہ پراسیکیوشن کا انتباہ

6 ماہ قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ادارہ پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ ’مملکت میں غیرقانونی طور پر آتشبازی کا سامان تیار اور فروخت کرنا قانون شکنی ہے جس پر قید اور جرمانے کی سزا مقرر ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ’اس حوالے سےآتشبازی کے قوانین واضح ہیں‘۔
’قانون شکنی کرنے والوں کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے قید اور جرمانے کی سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں‘۔
ادارہ پراسیکیوشن کی جانب سے پٹاخوں کے حوالے سے انتباہ عید الفطر کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔
اس دوران پٹاخے فروخت کرنے والے خفیہ طریقے سے بچوں کو فروخت کرتے ہیں جو قانون شکنی ہے۔

شیئر: