Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوامی مقامات پراسلحہ کی نمائش کرنا سنگین جرم ہے ، پراسیکیوشن

شادی کی تقریب یا عوامی مقامات پرفائرنگ کرنا قانون شکنی ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ادارہ پراسیکیوشن جنرل کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پراسلحہ لے کرجانا یا اس کی نمائش کرنا بڑے جرائم میں شامل ہے ایسے کرنے والے کو قانون شکنی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن جنرل نے اس حوالے سے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ قانونی ضوابط کے مطابق عوامی مقامات یا شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنا یا اسلحہ کی نمائش کرنا جرم ہے ایسا کرنے والے کو قید و بند کا سامنا ہوگا۔
قبل ازیں ادارہ پراسیکیوشن نے لائسنس یافتہ اسلحہ بیرون ملک لے جانے پربھی پابندی کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے ادارے کا کہنا تھا کہ مملکت کے شہری ایسا اسلحہ جو لائسنس یافتہ ہو وہ اپنے ہمراہ بیرون ملک سفر پر نہیں لے جاسکتے۔
اسلحہ لائسنس صرف مملکت کے لیے ہی کارآمد ہوتا ہے بیرون مملکت کسی قسم کا اسلحہ ساتھ لے جانا غیرقانونی ہے ایسا کرنے والے قانون شکنی کے مرتکب قرار پاتے ہیں ۔

شیئر: