Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر العیسیٰ کی مسلمانوں کو عید کی مبارک باد

سنہ 2022 میں خطبہ حج دینے کی سعادت حاصل کرنے والے ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ عید پاکستان میں منائیں گے۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔
منگل کی رات کو ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر عید کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب کو عید مبارک ہو۔ اللہ تعالی ہمارے نیک اعمال کو قبول فرمائے اور خادم حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد کو اسلام اور مسلمانوں خاص طور پر حرمین شریفین اور ان کے زائرین کی خدمت کے عوض میں اجرِ عظیم عطافرمائے۔‘
عرب نیوز کے مطابق عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ ان دنوں پاکستان کے نو روزہ دورے پر ہیں۔
سنہ 2022 میں خطبہ حج دینے کی سعادت حاصل کرنے والے ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ عید پاکستان میں منائیں گے اور فیصل مسجد اسلام آباد میں عید  الفطر کی نماز کی امامت کریں گے۔
عید کے موقع پر ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ کے دورہ پاکستان کو بہت اہمیت کا حامل دورہ سمجھا جا رہا ہے۔ جہاں وہ فیصل مسجد میں نماز عید کی امامت کے ساتھ ساتھ صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور کئی دیگر اعلیٰ حکام، سیاسی و مذہبی رہنماوں سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ رابطہ عالمی اسلامی کے متعدد منصوبوں کا دورہ کریں گے۔

شیئر: