عید کے دن ’حوامۃ الدرعیۃ‘ پر بچے اتنے خوش کیوں ہیں؟
عید کے دن ’حوامۃ الدرعیۃ‘ پر بچے اتنے خوش کیوں ہیں؟
جمعرات 11 اپریل 2024 9:34
حوامۃ الدرعیہ نجد کی قدیم روایت ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
الدرعیہ میں عید کے دن مقبول نجدی ورثے کو زندہ رکھنے اور سماجی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ’حوامۃ الدرعیۃ‘ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اخبار 24 اور الاخباریہ چینل کے مطابق الدرعیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اس قدیم ورثے کو قائم رکھنے کے لیے اپنی عید الفطر کی تقریبات اور سرگرمیوں میں ’حوامۃ الدرعیۃ‘ کو بھی قائم رکھا ہے۔
عید کے دن الدرعیہ کے بچے عید کے نغمے گاتے ہوئے محلے کے گھروں کو کھٹکھٹاتے ہیں اور عیدی و گفٹس وصول کرتے ہیں جسے ’حوامۃ الدرعیۃ‘ کہا جاتا ہے۔ یہ نجد میں آباؤ اجداد کی معروف سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔
’حوامۃ الدرعیہ‘ نجد کی قدیم روایت ہے۔ اس موقع پر بچے جو سدائیں لگاتے ہیں اس میں سب سے مقبول ’مجھے میری عیدی دو، یہ تمہارے پاس واپس آئے گی‘ ہے۔
الدرعیہ میں بچے عید کو رات گئے تک اس طرح مختلف تحائف اور عیدی اکٹھی کرتے ہیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ عید کی خوشیاں شیئر کرتے ہیں۔
اس موقع پر بچوں نے عیدی لینے کے گیت بھی گائے۔ اس کے علاوہ مختلف اداروں نے الدرعیہ کے پارک میں بچوں کے لیے گفٹ بکس اور سوئیٹس کا بھی اہتمام کیا تھا۔
الاخباریہ چینل کے مطابق اس موقع پر الدرعیہ کے پارک میں موجود بچوں نے وہ نغمے سنائے جو آج کل معروف ہیں اور اس کا عملی تجربہ بھی کر کے دکھایا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں