Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بچوں نے عید پر ’حوامۃ‘ کی روایت قائم کردی

اجتماعی شکل میں گھر گھر جاکر عیدی وصول کی جاتی ہے۔ (فوٹو السعودیہ چینل)
بوابہ الدرعیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے عید الفطر کے موقع پر معاشرے کی قدیم روایت ’حوامۃ الدرعیہ‘  سے بچوں کو لطف اٹھانے  اور خوشیاں منانے کا خوبصورت موقع فراہم کیا۔
السعودیہ چینل کے مطابق حوامۃ الدرعیہ نجد کی قدیم روایت ہے۔ اس کے تحت بچے انفرادی اور اجتماعی شکل میں گھر گھر جاکر عیدی وصول کرتے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق بچوں نے حالیہ برسوں کے دوران حوامۃ الدرعیہ روایت میں عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے رنگ بھر دیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچوں نے عیدی کا حق حاصل کرنے کے لیے عید کے نغمے بھی استعمال کیے۔ محلوں کے باشندوں نے بچوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا انہوں نے اپنے گھروں کے دروازے بچوں کے لیے کھول دیے۔ دیکھتے ہی دیکھتے بچوں سے محلوں کی سڑکیں بھر گئیں۔

میں بچپن سے ہی اس روایت پر عمل کررہی ہوں۔ (فوٹو السعودیہ چینل)

نوجوانوں نے اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاش آنے والی نسلیں بھی اس روایت کو زندہ رکھیں۔ اسے عید الفطر کا اٹوٹ حصہ بنانا ہوگا۔
سارہ العتیبی نے کہا کہ ’میرا ماننا ہے کہ الحومۃ عید الفطر کا اٹوٹ حصہ بن چکی ہے اس کے بغیر عید کی خوشی ناقص رہتی ہے۔ میں بچپن سے ہی اس روایت پر عمل کررہی ہوں‘۔
نورہ الخثلان نے کہا کہ ’الحوامۃ سادہ سی پرانی روایت ہے۔ اس میں کوئی شور شرابا یا نمود و نمائش نہیں۔ اس کا واحد مقصد عید الفطر کے موقع پر بچوں اور ان کے ماں باپ کو خوش کرنا ہے۔ آباؤ اجداد کی پرانی روایات زندہ  ہورہی ہیں‘۔
غالیہ الصفیان نے کہا کہ ’اتنی خوبصورت روایت سے دستبردار ہو ہی نہیں سکتے۔ ہمارے یہاں محلے کے سب لوگ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ بچوں کے ذہنوں میں اس روایت کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔ وہ اس سے بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: