Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جنرل مطلق کا جنوبی ریجن کا دورہ ، فوجی جوانوں کو عید کی مبارک باد

وزیردفاع کی جانب سے عید الفطر کی مبارک باد پیش کی (فوٹو، ایکس اکاونٹ وزارت دفاع)
سعودی عرب کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل مطلق الازیمع نے جنوبی سرحد پرمتعین فوجی اہلکاروں سے عید الفطر کے موقع پرخصوصی ملاقات کی ۔
ڈپٹی چیف نے  وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبددالعزیز کی جانب سے ریجن میں متعین افسر اور اہلکاروں کو عید الفطرکی مبارک باد کا پیغام بھی پہنچایا۔
اخبار 24 کے مطابق ڈپٹی چیف کی کیمپ میں آمد کے موقع پر انکا استقبال جنوبی ریجن کے چیف میجر جنرل محمد مصلح العمری اور جازان ریجن کے کمانڈر میجر جنرل سلطان الدعجانی کے علاوہ دیگر اعلی افسران نے کیا۔
ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل مطلق نے  جازان اور نجران ریجن میں متعین مسلح افواج کے کمانڈرز اور فوجی اہلکاروں سے فردا فردا ملاقات کی اور انکی خریت دریافت کی اس موقع پرانہوں نے مسلح افواج کی ریجنل کمانڈ آفس کا دورہ بھی کرایا گیا۔

شیئر: