Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’زائرین کی خدمت کےلیے سکیورٹی اہلکار بننا چاہتا ہوں‘ سعودی بچے کی خواہش

زائرین کی خدمت کے ساتھ روزعمرہ کرنا چاہتا ہوں (فوٹو: سکرین گریب الاخباریہ)
ایک سعودی بچے نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں زائرین کی خدمت کےلیے سکیورٹی اہلکار بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
سعودی بچے نے الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ’سکیورٹی اہلکار بن کر مسجد الحرام تعینات ہوکر زائرین کی خدمت کے ساتھ روز عمرہ کرنا چاہتا ہوں‘۔
سعودی بچے نے زائرین کی خاطراپنی جان بھی قربان کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ’ سب سے اہم چیز زائرین کا تحفظ، مملکت کی سلامتی ہے‘۔
یاد رہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں افطار باکس تقسیم کرنے میں بچے بھی پیش پیش رہے۔
واضح رہے حرمین شریفین میں رضاکار مختلف امدادی کام کررہے ہیں جو اپنی اور معاشرے کی مثبت تصویر لوگوں کے ذہن میں اجاگر کرتے ہیں۔
امدادی کاموں کی اہمیت اور ان کی سماجی افادیت کے باعث مسجد نبوی میں رضاکاروں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔

شیئر: