متحدہ عرب امارات نے گزشتہ چند دنوں کے دوران خطے میں ہونے والی پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس کشیدگی کو روکنے اور خطے میں کشیدگی کو بڑھانے کےلیے اقدامات نہ کرنے پر زور دیا ہے۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں خطرناک اثرات اور خطے کو عدم استحکام کے نئے لیول تک گھسیٹنے سے بچنے کےلیے انتہائی تحمل سے کام لینے پر بھی زور دیا گیا۔
قبل ازیں سعودی عرب نے خطے میں فوجی کشیدگی میں اضافے اور اس کے اثرات کی سنگینی پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔
سعودی وزارت خارجہ نے اتوار کو بیان میں تمام فریقین پر زور دیا کہ ’وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔‘
وزارت نے خطے اور اس کے عوام کو وسیع جنگ کے ’سنگین اثرات‘ سے بھی خبردار کیا۔