Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاس میں شرکت کریں گے

الجدعان انٹرنیشنل مانیٹری اینڈ فنانشل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان عالمی اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے رواں ہفتے واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) او ورلڈ بینک گروپ کے اجلاسوں میں مملکت کے وفد کی سربراہی کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق محمد الجدعان انٹرنیشنل مانیٹری اینڈ فنانشل کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
اجلاس میں اقتصادی ترقی اور مجموعی عالمی ترقی کو درپیش خطرات، عالمی اقتصادی ترقی اور مجموعی عالمی ترقی کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس میں عالمی اقتصادی پالیسی، بنیادی ترجیحات اور رکن ممالک کو مالی امداد، تیکنیکی استعداد کار بڑھانے اور ضرورت مند ممالک کو مالی مدد فراہم  کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سعودی وزیر عالمی بینک کی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں ادارے کی جانب سے نافذ کیے جانے والے عالمی ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خزانہ اور ساما کے گورنر جی20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کے دوسرے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں متعدد اقتصادی اور ترقیاتی امور کے ساتھ عالمی معیشت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مملکت کے وفد میں سعودی فنڈ برائے ترقی کے سی ای او سلطان المرشد، آئی ایم ایف کی بین الاقوامی مانیٹری ادینڈ فنانشل کمیٹی کے نائب سربراہ ریاض بن محمد الخریف اور معاون وزیر خزانہ عبدالمحسن الخف شامل ہیں۔

شیئر: