سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ ’ویلیو ایڈڈ ٹیکس سمیت کسی بھی ٹیکس میں ترمیم کا اعلان وقت آنے پر کیا جائے گا‘۔
قومی بجٹ 2024 کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سعودی حکومت قومی معیشت کے استحکام کے لیے سرکاری اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
مزید پڑھیں
-
گزشتہ برس کا قومی بجٹ 103 ارب ریال سرپلس، حقیقی اعداد وشمارجاریNode ID: 749246
بجٹ 2024 کا مقصد ترقیاتی منصوبوں پر سٹراٹیجک اخراجات میں وسعت پیدا کرنا ہے‘۔
الجدعان نےکہا کہ’سعودی معیشت متوازن اور شاندار مرحلے سے گزر رہی ہے۔ اعاددوشمار اس کا بہترین ثبوت ہیں۔ سعودی وژن 2030 کے اہداف حاصل کیے جارہے ہیں تیل کے ماسوا معیشت پر زیادہ زور دیا جارہا ہے‘۔
انہوں نے کہا’ سعودی عرب ’اس سال بین الاقوامی درجہ بندیاں حاصل کرنےوالا دوسرا بڑا ملک ہے۔ 2023 کے دوران دس لاکھ سے زیادہ نئی اسامیاں نکالی گئی ہیں‘۔
سعودی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ برس کے بجٹ کا محور تیل کے ماسوا پیداوار بڑھانا ہے۔ 2030 تک قومی پیداوار میں شرح نمو چھ فیصد تک متوقع ہے۔
محمد الجدعان نے ٹیکس ترامیم سے متعلق سوال پر کہا کہ ’جب وقت آئے گا ویلیو ایڈڈ ٹیکس سمیت ٹیکس پالیسیوں میں ہونے والی کسی بھی ترمیم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا‘۔
ان کا کہنا تھا ’بجٹ خسارہ منصوبوں پر اخراجات کی وجہ سے ہے۔ اس کی شرح تشویشناک نہیں۔ حکومت نے اقتصادی حکمت عملیوں پر مکمل نظر ثانی کی ہے‘۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ’ افراط زر دنیا بھر میں ہے۔ سعودی عرب دنیا سے الگ تھلگ نہیں‘۔
وزير المالية: رؤية المملكة أسهمت في نمو الناتج المحلي الإجمالي غير النفطي.https://t.co/R3F4MUaWmP#ميزانية_السعودية2024 | #واس_اقتصادي pic.twitter.com/IFq9ZxeJ9p
— واس الاقتصادي (@SPAeconomic) December 6, 2023