Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شوری کونسل کے سپیکر سرکاری دورے پر اردن پہنچ گئے

عمان پہنچنے پر اردنی پارلیمنٹ کے سپیکر احمد الصفدی نے خیرمقدم کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی شوری کونسل کے سپیکر ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل شیخ پیر کو سرکاری دورے پر اردن پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عمان پہنچنے پر اردنی پارلیمنٹ کے سپیکر احمد الصفدی، اردن میں سعودی سفیر اور دیگر عہدیداروں نے خیرمقدم کیا۔
سعودی شوری کونسل کے صدر نے ایک بیان میں سعودی عرب اور اردن کے درمیان مختلف شعبوں میں پیش رفت اور تعاون کو سراہا۔
انہوں نے زور دیا کہ دونوں ملکوں کی قیادت اپنے برادر عوام کی امنگوں کو پورا کرتے کےلیے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کی خواہاں ہے۔
انہوں نے تعلقات کو فروغ دینے کےلیے پارلیمانی سفارتکاری کی تعریف کی۔
سعودی شوری کونسل کے سپیکر دورے کے دوران اردنی پارلیمنٹ کے ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس میں پارلیمانی تعاون بڑھانے اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔

شیئر: