Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بہت پیسہ ہے‘ سعودی نوجوان نے اوٹنی کے لیے قیمتی ہار خرید لیا

سوشل میڈیا پر صارفین نے ردعمل کا اظہار کیا ہے (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی سوشل میڈیا پر ایک شہری کی جانب سے اونٹنی کے لیے قیمتی ہار خریدنے اور اس کی وڈیو وائرل کرنے پر مختلف رد عمل سامنے آرہا ہے۔
 ایک سعودی نوجوان نے معروف انٹرنیشنل برانڈ کی دکان سے قیمتی ہار خرید کر اسے اپنی اونٹنی کو پہنایا۔
 ہار کی خریداری کے موقع پر شوروم میں تصویر بنائی بعد ازاں اونٹنی کو ہار پہنانے کے بعد اس کی تصویر سوشل میڈیا پراپ لوڈ کردی۔
 تصاویر سوشل میڈیا پراپ لوڈ ہونے پر صارفین نے ردعمل کا اظہار کیا۔
ساخر نامی صارف کا کہنا تھا ’اونٹ والوں کے پاس پیسہ بہت ہے‘۔
مریوشہ والعین نامی صارفہ کا کہنا  ’اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں عقل کی نعمت سے نوازا ہے۔

شیئر: