سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سبب کیا ؟
جمعرات 18 اپریل 2024 18:19
امریکی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مملکت کے بازار پر پڑے ہیں۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں جمعرات 18 اپریل کو سونے کے نرخوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تواصل نیوز کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 287.93 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 286.37 ریال تھی۔
مملکت میں 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 263.94 ریال جبکہ 21 قیراط کی فی گرام قیمت 251.94 ریال ریکارڈ کی گئی۔
اٹھارہ قیراط ایک گرام کی قیمت 215.95 ریال، 14 قیراط کی قیمت 167.96 ریال اور 12 قیراط ایک گرام کی قیمت 143.96 ریال رہی۔
جمعرات کو ایک اونس سونے کی قیمت 8955 ریال رہی جبکہ ایک کلو سونا 2 لاکھ 87 ہزار 929 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔
دریں اثنا عاجل ویب سائٹ کے مطابق سونے کے تاجروں کا کہنا ہے کہ مملکت میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ امریکہ اور عالمی میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں ہونے والا اضافے کے بارے میں توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ مشرق وسطی میں جاری کشیدگی اس کا سبب ہے۔
جمعرات کو امریکی سونے کے نرخوں میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا اور قیمت 2389.70 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں قیمت 0.6 فیصد اضافے کے بعد 2374.97 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو چاندی،سونے، پلاٹینیم اور دیگر کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں