Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سنیچر کو سونے کے نرخ تین ریال فی گرام کم ہوگئے

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 247.36 ریال رہی۔ (فوٹو: عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سنیچر 13 اپریل 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں گزشتہ روز کے مقابلے میں تین ریال فی گرام کی کمی دیکھی گئی ہے۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 247.36 ریال رہی۔
جمعے کو کاروبار کے اختتام  پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 250.73 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 282.69 ریال، 22 قیراط ایک گرام 259.14 اور18 قیراط 212.02 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,374.63، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,487.71 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,713.86 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 284,672 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: